Eid Se Pehle Tankhuwahen Denge Medial Malikan

عید سے پہلے تنخواہیں دینگے، میڈیامالکان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اشتہارات کی مد میں بقایا جات کی19کروڑروپےکی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے، وزیراعظم کی جانب سے یہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے عیدالفطر کا تحفہ ہے، میڈیا مالکان سے بیان حلفی لے رہے ہیں کہ اس ادائیگی کو صرف اور صرف صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کیلئے استعمال کی جائے گی، مشاورت میں طے پانے والے بقایا جات کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری ہے، پی آئی ڈی میں میڈیا مالکان کو اشتہارات کی ادائیگی کے سلسلے میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تےہوئے انہوں نے کہاکہ وزارت اطلاعات تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیساتھ جامع میڈیا پالیسی لا رہی ہے، اس پالیسی میں صحافیوں کی نوکریوں اور جان کے تحفظ، صحت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی شامل ہو گی، فردوس عاشق اعون نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے حکومت پنجاب کے ذمہ اشتہارات کی مد میں واجب الاد رقم میں سے 19 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں، پیر3 جون کو لاہور میں میڈیا مالکان کو اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کے عمرہ پر ہیں، وہ بھی واپسی پر 3 جون کو میڈیا اشتہارات کے بقایا جات کی سمری پر دستخط کرکے میڈیا مالکان کو چیک دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان سے گزارش ہے کہ اشتہارات کی مارکیٹ میں 12 سے 15 فیصد شیئر حکومت کا ہے جبکہ 80 سے 85 فیصد پرائیویٹ مارکیٹ اور سیکٹر کا ہے، حکومت کی ریلیز میڈیا صنعت کے معاشی بحران کو نمٹانے میں معاون ثابت ہو گی لیکن میڈیا صنعت کو چاہئے کہ وہ پرائیویٹ شیئرز سے بھی میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائے۔اس موقع پر چیک وصول کرنیوالے میڈیا مالکان نے یقین دہانی کرائی کہ اس ادائیگی سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں