کراچی پریس کلب نے مختلف میڈیا اداروں میں اعلان کردہ تنخواہوں میں اضافہ نا کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیا کے بعض اداروں جس میں اے آر وائی گروپ شامل ہے نے چند ماہ قبل تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کا اعلان کیا تھا مگر چند ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔جبکہ ملازمین کی بڑی تعداد اعلان کردہ اضافے سے محروم ہے۔کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے اے آروائی گروپ کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اعلان کردہ اضافہ نا کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے باقی ماندہ ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی پریس کلب نے میڈیا اداروں سے درخواست کی ہے کہ چونکہ عید مئی کے پہلے ہفتے میں ہو گی اس لیے صحافیوں کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صحافی اچھے طریقے سے عید منا سکیں۔کراچی پریس کلب نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا اداروں میں بونس بحال کیا جائے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)