پنجاب یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) تمام میڈیا مالکان سے مطالبہ کرتی ھے کہ ورکرز کو عید سے قبل تنخواہیں بشمول بقایاجات کے ادا کریں، بصورت دیگرمالکان کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ ورکرز کو حقوق دلانے کے لیے پی یو جے (ورکرز) نے لیگل ایڈ سیل بھی تشکیل دے دیا ھے جو ورکرز کی معاونت کرے گا۔ مزید برآں ھم وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو ادارے میڈیا ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات ادا نہیں کر رہے انکے اشتہارات کے بل اس وقت تک کلیئر نہ کیے جائیں جب تک وہ ورکرز کو تنخواہیں اور انکے بقایاجات ادا نہیں کرتے۔
Facebook Comments