shaheed sahafi lawahqeen ko muawza dia jae

عید پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی، کے یوجے کا اظہار تشویش۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے بعض ٹی وی چینلز اور اخباری مالکان کی جانب سے عیدالاضحی پر میڈیا ورکرز کو تنخواہیں اب تک ادا نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اپنے ایک بیان میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے کہا کہ ٹی وی چینلز اور اخبارات میں کام کرنے والے کیمرے اور قلم کے مزدوروں نے دن رات محنت کر کے سیٹھوں کے اثاثوں میں بے پناہ اضافہ کیا لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ ایک تو میڈیا ورکرز کو محدود تنخواہیں دی جاتی ہیں اور  دوسرا عید جیسے تہواروں پر بھی انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے  یہ سراسر زیادتی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اخبارات تو بیگار کیمپ کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور ایسے ٹی وی چینلز بھی ہیں جو اپنے رپورٹرز کو تنخواہ تک نہیں دیتے۔ مجلس عاملہ نے مزید کہا کہ کروڑوں روپے اشتہارات کی مد میں حاصل کرنے والے میڈیا سیٹھوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں کئ اخبارات میں کام کرنے والے قلم کے مزدوروں کی تین سے اٹھ ماہ کی تنخواہیں التوا کا شکار ہیں جو سراسر زیادتی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ٹی وی چینلز اور اخباری مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ عید الاضحی پر تنخواہوں کی ادائیگی کو فوری یقینی بنائیں دوسری صورت میں میڈیا ورکر کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں