hazara culture day par hazara community ko mubarkbaad

عید پر تنخواہیں نہ دینا مزدوردشمنی ہے، کے یوجے۔۔

   کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر طاہر حسن کی زیر صدارت کراچی پریس کلب میں ہوا اجلاس کے ایجنڈے میں تنظیمی امور ہیلتھ انشورنس، کے یوجے کارڈز، ایف ای سی گوجرانوالہ، ڈیجیٹل میڈیا ورکشاپ سمیت اہم امور شامل تھے اور اس حوالے سے اھم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس حوالے سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس  اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں کراچی پریس کلب کے ممبر امین راجپوت کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر طاہر حسن خان نے کہا کہ صحافیوں کے فلاح بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ماضی کی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ایف ای سی گجرانوالہ میں کراچی میں میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل اور ائندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات قیادت کے سامنے پیش کریں گے جنرل سیکرٹری سردار لیاقت، نائب صدر وارث رضا ،خازن محمد ناصر، جوائنٹ سیکرٹریز نعمت اللہ بخاری عمران جونیئر ارکان مجلس عاملہ ابو الحسن، ملک افتاب، ماجد خان اور ثروت جبین نے اجلاس میں کے یو جے کو مزید فعال کرنے کے لیےاھم تجاویز پیش کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یونین کو آئین کے مطابق چلایا جائے گا اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اجلاس میں بعض ٹی وی چینلز اور اخباری مالکان کی جانب سے عیدالاضحی  پر میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا اور اسے مزدور دشمنی اقدام قرار دیا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں