خیبر پختونخوا سمیت کراچی اور کو ئٹہ میں عید الفطر پر پشتو زبان کی دو فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی دونوں فلموں میں جہانگیر نے کام کیا ہے جبکہ شاہد خان اور ارباز خان نے صرف ایک ایک فلم میں اداکاری کی دونوں فلموں کے مابین سخت مقابلہ ہوگا کردار نگاری اور سپر ڈائریکشن کے اعتبار سے دونوں بڑی فلمیں تصور کی جا رہی ہے، شاہد فلمز پروڈکشن کی عید الفطرپر ر یلیز ہونے والی بڑی کاسٹ اور بڑی بجٹ کی حامل پشتوفلم ”اس خومے زڑگے شوے“ کی کاسٹ میں پشتو فلموں کے سپرسٹار شاہد خان ٗجہانگیر خان ٗعمران خٹک ٗممتاز زیب ٗمہک نور ٗخالدہ یاسمین ٗکچکول ٗحمزہ و دیگر شامل ہیں فلم کی کہانی سلیم مراد اور مکالمے سجاد علی نے لکھے ہیں جبکہ فلم کی موسیقی کی ترتیب میوزک ڈائریکٹر زرمحمد زرو نے دی ہے فلم ساز اور ہدایت کار ارشد خان نے کہا ہے کہ میں نے اس بار جس معیاری اور بہترین کہانی پر مبنی پشتو فلم ا س خومے زڑگے شوے ریلیز کی جائیگی وہ ایک دلچسپ اور سبق آموز کہانی ہے اور موجودہ دور میں وہی پشتو فلمیں زبردست کامیابی سے ہم کنار ہوگی جس میں معیاری اور مضبوط کہانی اور جاندار ڈائیلاگ ہونگے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد خان نے کہا کہ عید الفطر پر فلم بین میری فلم کو بہت انجوائے کریں گے ہم نے نہایت محنت اور لگن سے اپنی فلم مکمل کی ہے جس میں شاہد خان سمیت سبھی فنکاروں نے بے مثال پرفارمنس پیش کی ہے۔ہدایتکار شاہد عثمان نے اپنی نئی پشتو فلم”تہ صرف زمائے“ کے نام سے نہ صرف بہترین کہانی پیش کی ہے بلکہ ا نہوں نے فلم کی کاسٹ میں جہانگیر، ارباز خان،دیدار ملتانی اور فیروزہ ٗ خالدہ یاسمین ٗتواب سرحدی ٗعلی جمال اور حمیرا خان شامل ہیں فلم کی کہانی سلیم مراد اور ڈائیلاگ سجاد علی نے لکھے ہیں فلم کے میوزک ڈائریکٹر شاکر زیب ہے ڈائریکٹر شاہد عثمان نے اداکاروں سے نیچرل کام بھی لیا ہے۔ ”’تہ صرف زمائے“ سے قبل بھی شاہد عثمان نے بڑی اور شاہکار فلمیں بنائی جس کوہر خاص و عام نے یکساں پسند کئےشاہد عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ معیار ی سکرپٹ پر ترجیح دی ہے اور سکرپٹ دیکھ کر ہی فلم کی ڈائریکشن کی حامی بھری ہے چھوٹی عید پر ریلیز ہونیوالی میری یہ فلم شائقین فلم کو اپنی معیاری سکرپٹ ٗجاندار مکالموں اور بہترین ڈائریکشن کی بدولت پسند آئیگی

عید پر دو پشتو فلمیں ریلیز کی جائیں گی۔۔
Facebook Comments