eid par chay filmein release

عید پر  چھ  فلمیں ریلیز، وسیم اکرم بھی اداکار بن گئے۔۔

عیدالفطر پر فلم بینوں کی موج ہو گئی،ایک ساتھ چھ فلمیں ریلیز کی گئیں۔ ان فلموں میں وسیم اکرم اور شہنیرا وسیم کی ہیوی بجٹ پر مشتمل ‘منی بیک گارنٹی ‘ شامل ہے۔ دوسری فلم ‘دلدل’ ہے جس میں کراچی کے سیاسی حالات کو ایک منفرد زاویئے سے دکھایا گیا ہے۔تیسری فلم مزاح پر ایکشن کا تڑکہ ہے جو فلم بین ‘دوڑ’ کے نام سے یاد رکھیں گے۔ پاکستان کے تاریک دور 1971 میں بنگلہ دیش کے حقائق سے پردہ اٹھاتی فلم ‘ہوئے تم اجنبی’ ہے جبکہ بڑے پردے پر ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ‘لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کو دوبارہ عالمی مارکیٹ میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔عید پر دو پشتو فلمیں بھی ریلیز کی گئی ہیں،  کردار نگاری اور سپر ڈائریکشن کے اعتبار سے دونوں بڑی فلمیں تصور کی جا رہی ہے، شاہد فلمز پروڈکشن کی عید الفطرپر ر یلیز ہونے والی بڑی کاسٹ اور بڑی بجٹ کی حامل پشتوفلم ”اس خومے زڑگے شوے“ کی کاسٹ میں پشتو فلموں کے سپرسٹار شاہد خان ٗجہانگیر خان ٗعمران خٹک ٗممتاز زیب ٗمہک نور ٗخالدہ یاسمین ٗکچکول ٗحمزہ و دیگر شامل ہیں فلم کی کہانی سلیم مراد اور مکالمے سجاد علی نے لکھے ہیں جبکہ فلم کی موسیقی کی ترتیب میوزک ڈائریکٹر زرمحمد زرو نے دی ہے ۔ہدایتکار شاہد عثمان نے اپنی نئی پشتو فلم”تہ صرف زمائے“ کے نام سے نہ صرف بہترین کہانی پیش کی ہے بلکہ ا نہوں نے فلم کی کاسٹ میں جہانگیر، ارباز خان،دیدار ملتانی اور فیروزہ ٗ خالدہ یاسمین ٗتواب سرحدی ٗعلی جمال اور حمیرا خان شامل ہیں فلم کی کہانی سلیم مراد اور ڈائیلاگ سجاد علی نے لکھے ہیں فلم کے میوزک ڈائریکٹر شاکر زیب ہے ڈائریکٹر شاہد عثمان نے اداکاروں سے نیچرل کام بھی لیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں