آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کی سیکرٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی نے اعلان کیا ہے کہ اے پی این ایس کی رکن مطبوعات عیدالفطر کے موقع پرتعطیل کی وجہ سے دو دن شائع نہیں ہونگی۔ تعطیلات کے شیڈول کے مطابق عید پیر2مئی 2022ء ہونے کی صورت میں منگل3 مئی2022ء اور بدھ4 مئی2022ء کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہونگے جبکہ پیر2 مئی2022ء اور منگل3مئی2022ء کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہونگے تاہم اگر شام کے اخبارات چاہیں توبدھ 4مئی2022ء کو اپنے ایڈیشن شائع کرسکتے ہیں۔ عید منگل 3مئی2022ء ہونے کی صورت میں بدھ4 مئی2022ء اور جمعرات5 مئی2022ء کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہونگے جبکہ منگل3 مئی2022ء اور بدھ 4مئی2022ء کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہونگے تاہم اگر شام کے اخبارات چاہیں تو جمعرات 5مئی 2022ء کو اپنے ایڈیشن شائع کرسکتے ہیں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments