آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر رکن مطبوعات کیلئے 21جولائی، 2021، بروزبدھ اور 22جولائی، 2021، بروز جمعرات 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔لہٰذا 22جولائی، 2021 بروز جمعرات اور 23جولائی، 2021بروز جمعہ کوصبح کے اخبارات شائع نہیں ہوں گے۔تاہم، صبح کے اخبارات کی معمول کی اشاعت 24جولائی، 2021بروز ہفتے سے ہوگی۔ جب کہ شام کے اخبارات 21اور 22جولائی بروز بدھ اور جمعرات شائع نہیں ہوں گے، تاہم وہ 23 جولائی، بروز جمعہ سے اپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments