eid ke bad peca ke khilaf bharpoor tehreek chalane ka faisla

عید بعد پیکا کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا اعلان ۔۔۔

میڈیا آزادی کے دفاع اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے، عید کے بعد پیکا کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔پی ایف یو جے کی تین روز تک جاری رہنے والی بی ڈی ایم میٹنگ کے بعد اگلے دن میٹنگ کا ڈیکلریشن جاری کر دیا گیا ہے، سینیئر صحافی مظہر عباس، سلیم شہزاد اور آصف بشیر چوہدری ہر مشتمل کمیٹی نے پی ایف یو جے کی ایف ای سی کی منظوری سے تیار کردہ ڈیکلیریشن جاری کیا ہے۔ڈیکلیریشن میں پی ایف یو جے نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 سمیت تمام سیاہ قوانین مسترد کر دیے، ڈیکلیریشن میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت پر سوالیہ نشان اٹھا کر عدلیہ و میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری ہیں، آزادی صحافت پر قدغنوں کے باعث، چند آزاد میڈیا ہاؤسز بندش کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، حکومت اشتہارات کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے، آزادی صحافت پر حملے ناقابل قبول ہیں، صحافی ریاست، غیر ریاستی عناصر اور میڈیا مالکان سمیت تین محاذوں پر لڑ رہے ہیں۔ پی ایف یو جے نے پیکا ایکٹ اور دیگر سیاہ قوانین کو ڈریکونین لا سمجھتی ہے،صحافیوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے احتجاجی حکمت عملی کو حتمی شکل دیتے ہوئے، آزادی صحافت کے دفاع کے لیے عالمی سطح پر قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کا اعلان کردیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں