جیو مینجمنٹ اور مالکان کا ٹھنڈ پروگرام جاری ہے جس کے بعد اب تنخواہوں میں اضافےکے لئے احتجاجی جیوملازمین نے چینل انتظامیہ اور مالکان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پپو کے مطابق جیو ملازمین کی نمائندہ کمیٹی کی ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں طے کیا گیا کہ تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو مینجمنٹ اور مالکان نے سنجیدگی سے نہیں لیا، ورکرز کمیٹی سے مینجمنٹ اور مالکان نے میٹنگ بھی تب کی تھی جب نیوز اینکرز نے آن ایئر بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی تھیں۔پپو کے مطابق پیر کے روز ہونے والی ورکرز کمیٹی کی میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مینجمنٹ اور مالکان کو ایک ریمائنڈر میسج دے کر بدھ سے باقاعدہ احتجاج شروع کیا جائے گا، اور یہ احتجاج بدھ سے روزانہ دن تین بجے جیو نیوز کے ملک بھر کے دفاتر میں کیا جائے گا، ورکرز کمیٹی نے اپنے احتجاج کو دفاتر کے باہر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں ملک بھر کی یونین آف جرنلسٹس کو بھی مدعو کیا جائے گا ۔پپو کامزید کہنا ہے کہ احتجاج ملک بھر میں جیوکے دفاتر کے باہر ہوگا جب کہ کراچی ہیڈآفس میں دفتر کے اندر اور باہر دونوں جگہ ہوگا۔ پپو کے مطابق ورکرز کمیٹی نے اپنے احتجاج کو مطالبات کی منظوری تک بتدریج بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں آئندہ پیر سے نئی حکمت عملی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
احتجاجی ملازمین کا احتجاج میں تیزی لانے کا فیصلہ۔۔
Facebook Comments