معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی وجہ سے معروف اداکار فیصل قریشی کی پہلی شادی نہیں ٹوٹی اور یہ کہ اداکار کی سابق اہلیہ سے شادی کرنے کے معاملے پر وہ بات نہیں کرنا چاہتے۔خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اداکار فیصل قریشی کی سابق اہلیہ سے شادی کرنے کے معاملے پر بھی بات کی۔پوڈکاسٹ کے میزبان نے خلیل الرحمٰن قمر سے سوال کیا کہ کیا ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی ان کی سچی زندگی سے اخذ شدہ ہے؟ جس پر انہوں نے نفی میں جواب دیا۔میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ ان کی وجہ سے فیصل قریشی کی پہلی بیوی سے طلاق ہوئی اور ڈراما ساز نے اداکار کی پہلی بیوی سے ہی شادی کر ڈالی؟خلیل الرحمٰن قمر نے بات کرتے ہوئے فیصل قریشی کی اداکاری اور پروفیشنل ازم کی تعریفیں کی اور واضح کیا کہ وہ اپنی محنت کے بل بوتے پر اداکار بنے، انہیں بڑا اسٹار بنانے میں اداکار کا کوئی ہاتھ نہیں۔انہوں نے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ فیصل قریشی کی پہلی شادی کی ناکامی اور بیوی سے طلاق کے وہ ذمہ دار نہیں بلکہ وہ تو فیصل قریشی کو طلاق نہ دینے سے متعلق سمجھاتے رہے۔خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ کے درمیان پہلے ہی طلاق طے ہوچکی تھی، ان کے سمجھانے پر ان کی طلاق کچھ تاخیر کا شکار ہوئی لیکن وہ ان کی طلاق کے ذمہ دار نہیں۔ڈراما ساز کا کہنا تھا نہ فیصل قریشی نے ان کے سمجھانے پر انہیں جواب دیا کہ اگر وہ ڈراما ساز کی بات بھی مانیں تو طلاق 6 ماہ ٹل جائے گی لیکن آخر ہوجائے گی۔خلیل الرحمٰن قمر نے دعویٰ کیا کہ فیصل قریشی کی سابق اہلیہ سے شادی سے قبل وہ انہیں بیٹا کہ کر بلاتے تھے۔ان کے مطابق وہ اتنے امیر نہیں تھے کہ کوئی عورت ان پر دل ہار جاتی اور یہ کہ وہ قطعی طور پر فیصل قریشی کی طلاق کے ذمہ دار نہیں۔خلیل الرحمٰن قمر نے کلمہ طیبہ پڑھ کر دعویٰ کیا کہ وہ فیصل قریشی کی طلاق کے ذمہ دار نہیں اور یہ کہ ان کی سابق بیوی سے شادی کرنے کے معاملے پر وہ بات نہیں کر سکتے۔ڈراما ساز نے اعتراف کیا کہ شادی سے قبل وہ اہلیہ کو بیٹی کہ کر بلاتے تھے لیکن بعد میں ان سے شادی کرلی اور ساتھ ہی انہوں نے فیصل قریشی کی سابق اہلیہ سے شادی کرنے کے معاملے پر بات کرنے سے معذرت کرلی۔خیال رہے کہ فیصل قریشی نے بھی بعد ازاں ثنا فیصل سے دوسری شادی کرلی تھی، جن سے انہیں دو بچے ہیں۔فیصل قریشی نے پہلی شادی انتہائی کم عمری میں کی تھی، جن سے انہیں جوان بیٹی بھی ہیں جب کہ خلیل الرحمٰن قمر کی بھی ایک سے زائد شادیاں ہیں۔خلیل الرحمٰن قمر نے پہلی بار کھل کر فیصل قریشی کی سابق اہلیہ سے شادی کرنے پر بات کی ہے، تاہم انہوں نے ان سے شادی کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔