ehfaaz sahab superdkhaak pfuj ka 3 roz sog

احفاظ صاحب سپردخاک، پی ایف یوجے کا تین روزہ سوگ۔۔

ملک کے نام ور سینئر صحافی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر ترقی پسند دانشور احفاظ الرحمان 78 برس کی عمر میں اتوار کو صبح چار بجے انتقال کر گئے وہ کچھ برسوں سے علیل تھے۔  احفاظ الرحمان کی نماز جنازہ محمود آباد قبرستان میں  میں ادا کی گئی اور تدفین محمود آباد کی قبرستان میں ہوئی۔ کرونا وائرس اور لاک ڈائون کی صورتحال کی وجہ سے نماز جنازہ اور تدفین میں کے یو جے کے عہدیدروں اور چند صحافی ساتھیوں نے شرکت کی۔ احفاظ الرحمان نے صحافتی آزادی کی تحریکوں کی رہنمائی کی وہ جنرل ایوب کے دور میں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن میں سرگرم تھے۔ جنرل ضیاالحق کی آمریت میں اخبارات کی بندش کے خلاف صحافیوں کی تحریک کی قیادت کی۔ اور بعد ازاں آزادی اظہار کی جدوجہد اور جیل بھرو تحریک کو منظم کیا۔ احفاظ الرحمان نے پاکستان میں صحافیوں کی جدوجہد پر ایک شاندار کتاب  سب سے بڑی جنگ لکھی ہے۔ اس کے علاوہ متعدد کتابیں۔ افسانے۔ اور شاعری بھی کی ہے۔ وہ عرصہ دراز تک روزنامہ جنگ اور اس کے بعد روزنامہ ایکسپریس کے میگزین ایڈیٹر رہے۔ احفاظ الرحمان منھاج محمد برنا۔ نثار عثمانی۔ عبدالحمید چھاپرا کے ساتھی تھے جنہوں نے پاکستان میں صحافیوں کے حقوق کے لیئے ملک میں صحافیوں کی ٹریڈ یونین تحریک کو منظم کیا۔ وہ مشہور انقلابی شاعر فیض احمد فیض کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ احفاظ ارحمان کی جدائی پاکستان کی صحافتی تاریخ کے لیئے ناگہانی خبر ہے جس سے ملک بھر کے صحافیوں میں دکھ کی لہر پھیل گئی ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی۔ سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس۔ جنرل سیکرٹری عاجز جمالی سمیت ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے احفاظ الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے اور کے یو جے اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ احفاظ الرحمان کے یو جے اور پی ایف یو جے کے عظیم رہنما تھے جنہوں نے پاکستان میں آزادی اظہار کے لیئے پوری زندگی وقف کردی تھی۔ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت کرے۔ انا للّٰہ وانا علیہ راجعون۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ۔ مختلف ٹریڈ یونین رہنمائوں۔ صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے معروف صحافی احفاظ الرحمان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔دریں اثنا پی ایف یوجے  کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری ناصر زیدی نے احفاظ الرحمان کے انتقال پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر پریس کلبز ،یوجیز کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔۔

mir shakeel ka haar kar jeetnay wala bhai
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں