samaa ke workers ko bara jhatka

اہم عہدیداروں کے جلد مستعفی ہونے کا امکان۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سما ٹی وی میں ورکرز مخالف کارروائیوں کے نتیجے میں آئندہ چند روز میں چینل کے اہم عہدیداروں کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ عمران جونیئر  ڈاٹ کام پر سماء ٹی وی کے حوالے سے پپو کی گذشتہ مخبری میں جن خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ  سو فی صد ثابت ہوتا جارہا ہے۔ سماء ٹی وی کے اونر عبد العلیم خان صاحب کی جانب سے ہمیشہ ورکرز دوستی کا رجحان رکھا گیا ہے اور گاہے بگاہے اس پر عملی اقدامات کا بھی اظہار کیا جاتا رہا ہے جیسے عیدین پر بونس اور تنخواہوں میں اضافہ وغیرہ ۔۔ ۔ مگر علیم خان صاحب کی جانب سے تفویض کردہ اہم عہدیدار جن کا تفصیلی ذکر ہم  پپو کی سابقہ مخبری میں بھی کرچکے ہیں، ان کے خلاف کارکنان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پپو کے مطابق ڈرائیوروں اور آفس بوائے کے اوور ٹائم بند کردئیے گئے ہیں۔ پپو کے مطابق یہ تمام اقدامات پارک ویو کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کئے جاتے ہیں جو کہ عملی طور سماء ٹی وی کے معاملات بھی دیکھ رہا ہے۔ اسی طرح “چڑیا گھر کے ہنومان” کے مزدور مخالف رویوں سے بھی شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ دسمبر کے بعد سے ملازمین کی گریجویٹی ختم کردی گئی ہے۔ تقرری کے فارم میں سے گریجویٹی کی شق ہی ختم کردی گئی ہے۔  لاہور سے تعلق رکھنے والے سینئر ایگزیکٹیو پرڈیوسر جو کہ سینئر صحافی بھی ہیں چینل انتظامیہ نے ان کی گریجویٹی بھی روک لی ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ  مبینہ طور پر سماء کے گذشتہ چیئرمین ظفر صدیقی نے جب چینل فروخت کیا تھا تو اس میں گریجویٹی فنڈز بھی شامل تھا جو کارکنان کی گریجویٹی کے لئے مختص تھا، مگر بتایا جاتا ہے کہ وہ فنڈز بھی دیگر مدوں میں خرچ کیا جاچکا ہے اور کارکنان کو ان کے حق سے محروم کردیا گیا ہے۔سماء کے کارکنان اس حوالے سے پریشان ہیں کہ علیم خان صاحب نے جو جو وعدے کئے گئے تھے ان پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے واضح اعلان کیا تھا کہ ہم کسی کو ملازمت سے فارغ نہیں کریں گے حتیٰ کہ اگر کوئی ڈرائیور یا آفس بوائے بھی لاہور شفٹ ہونا چاہتا ہے تو ہم اسے کرایہ اور رہائش فراہم کریں گے، جس کی  وجہ سے چالیس ہزار سے کم تنخواہوں والے افراد بھی سماء ٹی وی میں رکے رہے اور مارکیٹ میں دستیاب ملازمتوں کو نظر انداز کیا۔ مگر اب یہ سب اعلانات محض خواب ثابت ہوئے اور صاف کہہ دیا گیا ہے کہ جسے لاہور چلنا ہے وہ اپنا کرایہ اور رہائش کا خود بندووبست کرلے، ادارہ کچھ فراہم نہیں کرے گا۔پپو کے مطابق ان اقدامات کی وجہ سے سماء ٹی وی کے اہم اعلیٰ عہدیدار بھی چند دنوں میں مستعفی ہونے جارہے ہیں۔ پپو نے سما کے اونر عبدالعلیم خان صاحب سے اپیل کی ہے کہ وہ  اس صورت حال کا نوٹس لیں تاکہ ان کی ورکرز دوست ساکھ اور سماء ٹی وی کے معاملات کو نقصان نہ پہنچ سکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں