cpne ke intekhabaat irshad arif sadar muntakhib

اہم مقدمات کی کوریج پر پابندی پر تشویش کا اظہار

صحافتی تنظیموں کونسل آف پاکستان نیوز  پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) اور  ایسوسی ایشن آف الیکڑونک میڈیا ایڈیٹرز  اینڈ نیوز ڈائریکٹرز  (ایمینڈ) نے مشترکہ بیان میں سائفرسمیت بعض اہم مقدمات کی کوریج پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔مشترکہ بیان میں صحافتی تنظیموں کا کہنا ہےکہ میڈیا کی آزادی سلب کرکے عوام کو حق معلومات سے محروم  رکھنا انتہائی تشویش ناک ہے، سائفر سمیت بعض اہم مقدمات کی کوریج  پرپابندی حیران کن ہے، اخبارات  اور  چینلز کو ریاستی اداروں کے دباؤ اور غیر اعلانیہ  سنسرشپ  جیسے متعد چیلنجز کا سامنا ہے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہےکہ  من پسند مواد کی تشہیر اور  عدالتی وسیاسی کوریج پر پابندی سمیت صحافیوں اور چینلز پر دباؤ ہے، اس گھٹن زدہ ماحول میں عدلیہ ہی ریلیف کا واحد دروازہ ہے، عدلیہ کا دروازہ  بھی بند محسوس ہو تو  صورت حال مزید خراب نظر آتی ہے۔صحافتی تنظیموں کا کہنا ہےکہ پیمرا  اور  ریاستی اداروں کے ذریعے تواتر سے دباؤ  بڑھا کر خوف کی فضا پیدا کی گئی، ہر روز نت نئی غیرقانونی  وغیر اعلانیہ پابندیوں کا سامنا ہے جو کسی صورت قبول نہیں،کہاں کیا ہو رہا ہے یہ جاننا میڈیا کے ذریعے عوام کا حق ہے۔صحافتی تنظیموں نے چیف جسٹس پاکستان اور  وزیراعظم سے میڈیا کو درپیش صورت حال کا نوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہےکہ  اظہار رائے کی آزادی کو  یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن  اقدامات کیے جائیں۔صحافتی تنظیموں نے آزادی  اظہار رائے کے لیے ہر ممکن  جدوجہد کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آزادی اظہار  رائے کے لیے تمام قانونی راستے اختیار  کیے جائیں گے، اس سلسلے میں دیگر اسٹیک ہولڈرز  سے بھی مشاورت کا  آغاز کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں