sach tv mulzaimeen ke aik baar phir muashi qatal shuruh

عہدوں کی جنگ،ادارہ کمزور ہونے لگا۔۔

سچ نیوز میں ایک بار پھر عہدوں کی جنگ نے ادارے کو پروفیشنلی طور پر کمزور کر دیا ،ڈی این  ندیم رضا کے جانے کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو پُر کرنے کیلئے دفتر میں اندرونی سازشیں عروج پر پہنچ گئیں ، نیوز اور کرنٹ افئیر دونوں شعبوں میں اس وقت گرم سرد جنگ چل رہی ہے ، پپو کا کہنا ہے کہ ایک بیوروچیف اس وقت سب کو تگنی کا ناچ نچائے ہوئے ہے۔۔معاملات اس حد تک دگر گوں ہو چکے ہیں کہ چیئرمین سچ نیوز کو ہر دوسرے معاملے میں خود مداخلت کرنا پڑ رہی ہے۔۔پپو کے مطابق ایک طرف کرنٹ افئیرز میں ایک پروڈیوسر کو نکالنے اور نہ نکالنے پر جھگڑا بڑھا ہوا ہے تو دوسری جانب بیوروچیف اسلام آباد  اور کنٹرولر نیوز بھی آمنے سامنے ہیں اور کچھ دن قبل دونوں کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔۔جس کے بعد کنٹرولر نیوز  نے بیوروچیف  کو بازو سے پکڑ کر نیوز روم سے نکال دیا اور یہ منظر پورے نیوز روم نے دیکھا۔۔ پپو نے بتایا ہے کہ یہ ساری لڑائی کرسیوں کی ہے نوائے وقت میں تین کے قریب دہائیاں گزار کر سچ نیوز میں بطور بیوروچیف اسلام آباد آنے والے سینئر صحافی اور ادارے کے بیشتر اہم افراد کے مابین معاملات خراب ہیں۔۔پپو کے مطابق بیوروچیف مختلف معاملات کی وجہ سے مالکان کے قریبی شخصیت کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے اب دوسرے افسران کو مسائل کا سامنا ہے۔۔اس حوالے سے پپو نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں ادارے کے اندر سے ایک ایسا سکینڈل سامنے آ سکتا ہے کہ جو دھماکا دار ہو گا جس میں ایک خاتون کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔۔جس کی تفصیل جلد سینہ بہ سینہ کی نئی قسط میں پیش کی جائے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں