پی ٹی وی میں آخرکار دوسال بعد ایک باصلاحیت اور مستقل ایم ڈی اور چیئرمین کی آمد ہوگئی، ارشد خان کے متعلق کہاجارہا ہےکہ وہ ایک قابل اور زیرک افسرہیں جو تیسری بار اس پوسٹ پر فائز ہونگے، فی الحال صرف چیئرمین کا نوٹیفیکیشن نکلا ہے جب کہ ایم ڈی کا نوٹیفیکیشن آنا ابھی باقی ہے، ارشد خان ہی اب چیئرمین اور ایم ڈی پی ٹی وی ہونگے، جس کے لئے کئی بااثر امیدوار بھی بھاگ دوڑ میں مصروف تھے لیکن قرعہ ارشد خان کے نام ہی نکلا۔۔اطلاعات کے مطابق ایک مخصوص لابی جو ہمیشہ سے پی ٹی وی کو برباد کرنا چاہتی ہے ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے یہ لابی پی ٹی وی سے نکالے گئے دو افراد کو رکھوانے کے لئے پھر سے سرگرم ہے۔ ان میں سے ایک صاحب ان دنوں ایکسپریس نیوز میں ڈائریکٹر پروگرام ہیں اور پی ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ تھے،دوہزارتیرہ میں انہیں اس وقت کے ایم ڈی پی ٹی وی نے فارغ کیا تھا،اسی طرح سیلز مارکیٹنگ میں ایک صاحب جنہیں براہ راست وزارت اطلاعات نے نکالا تھا۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی کی یونین اور انتظامیہ نے اس بات کا سخت نوٹس لیا ہے اور ان دونوں افراد کے خلاف احتجاج کے لئے لائحہ عمل بھی تیار کرلیا ہے۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نکالے گئے لوگوں کی کسی بھاری پرچی پر واپسی ہوئی تو پھر ماضی میں نکالے گئے تمام لوگوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور پی ٹی وی جیسا مستحکم ادارہ ایک بار پھر سفید ہاتھی بن جائے گا، جس کے لئے بہرحال نئے چیئرمین اور ایم ڈی کو فوری نوٹس لینا ہوگا۔۔
پی ٹی وی میں برطرف ملازمین کی واپسی کی کوششیں۔۔
Facebook Comments