جنگ میڈیا گروپ نے 70 سال سے ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ انڈسٹری میں اپنی کنٹری بیوشن پر ایفی ایوارڈ جیت لیا۔ ایفی ایوارڈز کا انعقاد پی اے ایس کے تعاون سے ہوا جس میں پورے پاکستان سے برانڈز اور ایجنسیوں کی کیمپینز نے تقریباً 25 کیٹگریز میں ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے شرکت کی۔ جنگ میڈیا گروپ نے پاکستان میں بہترین مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ پریکٹسز کے فروغ کیلئے اپنی کنٹری بیوشن پر خصوصی ایوارڈ جیت لیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر اور پریذیڈینٹ ریوینیو جنگ میڈیا گروپ اینڈ جیو نیوز، سرمد علی نے ایوارڈ وصول کیا اور اس اعزاز پر پی اے ایس اور ایفی کا شکریہ ادا کیا۔ ایفی پاکستان ایک گلوبل انیشی ایٹو ہے جس کی نمائندگی پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی (پی اے ایس) کرتی ہے۔ یہ مارکیٹنگ کمیونیکیشنز میں مارکیٹنگ آئیڈیاز کو نمایاں کرتا ہے جو مارکیٹنگ ایفیکٹو نیس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ گزشتہ 50 سالوں سے ایفی مارکیٹ ایفیکٹو نیس کے پریکٹیشنرز کی رہنمائی کر رہا ہے۔
جنگ گروپ نے ایفی ایوارڈ جیت لیا
Facebook Comments