ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایرا) کی باڈی تحلیل ہونے کے بعد چیئرمین ایرا یوسف عباسی نے نئے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان کی جانب سے ایرا کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد بھی پیش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایرا) کی باڈی پر ارکان کی اکثریت کے عدم اعتماد کے بعد نئے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ایرا کی تنظیم نو کے مطابق راشد منظور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ حسن حفیظ ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ارسلان حیدر سینئر نائب صدر جبکہ ابن علی اشرف نائب صدر ،خزانچی فیضان وڑائچ، جوائنٹ سیکرٹری نعمان لیاقت، سیکرٹری انفارمیشن امتیاز علی ،کنوینیر خواتین ونگ کا عہدہ سدرہ غیاث کے سپردکیاگیا ہے۔۔نئے عہدیداران کا انتخاب ارکان کی کثرت رائے سے کیا گیا۔۔
