بلوچستان ایڈیٹرز کونسل کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس گزشتہ روز صدر نذر زمرد کی صدارت میں ہوا ، جس میں ظفر اچکزئی ‘ علی لہڑی ‘ بہرام بلوچ ‘ رضوان علی ہاشمی ‘ نعیم اختر و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نئی مجوزہ میڈیا پالیسی پر غور اور فیصلہ کیا گیا کی تنظیم کی جانب سے میڈیا پالیسی پر تحفظات بارے سیکرٹری اطلاعات ‘ ڈی جی پی آر اور دیگر متعلقہ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائیگا ۔ اجلاس کے شرکاء نے محکمہ اطلاعات کے سینئر آفیسر کامران اسد کی بطور ڈی جی پی آر تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی سے صوبے کے اخبارات اور خصوصاً محکمے کے مسائل کم ہونے کی توقع ہے ‘ اجلاس کے شرکاء نے فیصلہ کیا کہ صوبے کے اخبارات اور جرائد کو درپیش مسائل بارے ڈی جی پی آر اور سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات کرکے انہیں آگاہ کیا جائیگا اور ساتھ ہی توقع کا اظہار کیا گیا کہ نئے ڈی جی پی آر مقامی اخبارات اور جرائد کے مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرینگے ۔
![editors council ko media policy par tahaffuz](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/10/Policy.png)
ایڈیٹرزکونسل کو میڈیا پالیسی پر تحفظات۔۔
Facebook Comments