editor ki car se battery or deegar samaan chori

ایڈیٹر کی کار سے بیٹری اور دیگر سامان چوری۔۔

 عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں قائم روزنامہ ” رفتار ” کے مرکزی آفس پر جرائم پیشہ عناصر کا دھاوا 24 گھنٹوں میں چوری کی دو وارداتوں نے پولیس کا کردار مشتبہ بنا دیا دیا تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں واقع گلشن اقبال بلاک اے شاز کو ھاوس پلاٹ نمبر SB / 41 پر قائم روزنامہ ” رفتار ” کے مرکزی آفس کے سامنے کھڑی سینئر صحافی ایڈیٹر راؤ محمد جمیل کی کار سے نامعلوم ملزمان بیٹری اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے واقعہ کی اطلاع فوری طور پر علاقہ پولیس کو تحریری طور پر دے دی گئی تاہم پولیس تو ملزمان تک نہ پہنچ سکی ملزمان چند گھنٹے بعد ایک بار پھیر ” رفتار ” کے دفتر پہنچ گئے اور اسی مقام سے چیف رپورٹر عابد عباسی کی موٹر سائیکل ماڈل 2021 ، Koz – 9903 سپر پاور چوری کر کے فرار ہوگئے گلشن اقبال کے مین روڈ جیسے پوش علاقے میں پے در پے چوری کی وارداتوں نے ملزمان کی طاقت اور پولیس کی بے بسی ظاہر کردی ہے ذرائع کے مطابق چوری کی وارداتوں میں چند منظم خود ساختہ چوکیدار گروہ ملوث ہیں جو گاڑی پارک کرنے والوں سے 200 روپے فی گاڑی بھتہ وصول کرتے ہیں اور عدم ادائیگی کے مرتکب شہریوں کی گاڑیوں سے قیمتی سامان اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں سہولت کاری کرتے ہیں اور اپنے گروہ کے کارندوں کو چوری کیلئے گاڑیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں مذکورہ منظم گروہوں میں بڑی تعداد افغانیوں کی بتائی جاتی ہے واضح رہے کہ روز نامہ ” افتار ” کے اطراف میں فوڈ اسٹریٹ بھی ہے اور کھانا کھانے کے کیلئے آنے والے شہریوں کی بڑی تعداد بھی روزانہ ان غیر قانونی طور پر مقیم جرائم پیشہ افغانیوں کے ہاتھوں رسواء اور قیمتی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہو رہے ہیں

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں