karachi press club mein aaj intekhaabi dangal sajega

ایدھی صاحب خوابوں میں آتے ہیں، بلقیس ایدھی

خصوصی رپورٹ۔۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پرکراچی پریس کلب کے زیراہتمام بلقیس ایدھی اورمختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین  کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پرکراچی پریس کلب کی دیوار پر معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے والی خواتین کی تصاویری نمائش کا بھی افتتاح کیا گیا،رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ربن کاٹ کر نمائش افتتاح کیا اوربلقیس ایدھی کوان کی نمایاں خدمات پر شیلیڈ پیش کی گئی۔کراچی پریس کلب کے صدرفاضل جمیلی ، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری جنرل محمد رضوان بھٹی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔اس موقع پرایدھی فائونڈیشن کی سربراہ بلقیس ایدھی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پرمجھے مدعو کیا گیا ہے مجھے بہت خوشی ہے۔دنیا کا حسن خواتین سے ہے آپ نے مجھے بلاکر یہاں عزت بخشی ہے میں اس کی شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہاکہ ایدھی صاحب خوابوں میں آتے ہیں،وہ حقیقی معنوں میں مجھے انسان بنا گئے،لڑائی جھگڑے سے کچھ حاصل نہیں میاں بیوی مل کر گھر کو چلائیں،ایدھی صاحب میرا شیر ببرتھا جو چلا گیا،ایدھی صاحب دنیا سے چلے گئے لیکن سب کام سکھا گئے ہیں،اب ہمیں اپنے کام میں  کوئی مسئلہ نہیں ہے،عورتوں کے حقوق کے لئے لکھو عورت کو عزت دی جائے تو وہ جان بھی دے سکتی ہیں۔بلقیس ایدھی نے کہاکہ عورت وفادار ہے وہ کسی سے دھوکہ نہیں کرتی اس کے دم سے ہی تو معاشرے میں رونقیں ہیں ۔پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہاکہ اب عورت کی اواز کو دبایا نہیں جاسکتا اور نا ہی عورت کو کسی مائیک کی ضرورت ہے عورت کے حوالے سے سیاسی بصیرت کی ضرورت ہے،بلقیس ایدھی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے ،اپنے شوہر کے ساتھ اپنی شخصیت کو منوایا ہے ،اپنے شوہر کاہر موقع پر ساتھ دیا ہے ۔ حقوق نسواں کی صوبائی وزیر شہلا رضانے کہاکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پران خواتین کو نہیں بھول سکتے جہنوں نے ملک اور معاشرے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہو خاتون کے بغیر کوئی تحریک مکمل نہیں ہے یہ دن خواتین کی آگاہی کا دن ہے یہ ان ان خواتین کادن ہے جو اپنے گھر والوں کی کفالت کر رہی ہیں،محترمہ بے نظیر بھٹو نے تشدد کے خلاف آواز بلند کی اورانسانیت کے حقوق کے لیے اور انتہا پسندی کے خلاف اپنی جاں کا نذرانہ دیا ۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹرسیمی جمالی نے کہاکہ خواتین کے دن کا مطلب ہے عورت کو بااختیار بنانے کے لئے انھیں تعلیم یافتہ بنائیں،خواتین اب بہت سے اداروں کی سربراہی کررہی ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار سعود نے کہاکہ میری ماں بیوی اور بیٹی میرے گھرکی رونق ہیںجن سے میں بے پناہ محبت کرتاہوں،بلقیس ایدھی جو ہم سب کی ماں ہیں ان کو آج  کے دن مبارک باد دیتا ہوں ۔کراچی پریس کلب کی نائب صدر شازیہ حسن نے کہاکہ ،آج خواتین کا دن ہے بلقیس ایدھی آئی ہیں ،میری ملاقات ان سے ایک بچی کے حوالے سے ہوئی تھی انہوں بہت تعاون کیاتھا۔(خصوصی رپورٹ)۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں