ای سیفٹی اور ڈیٹا پروٹیکشن بل پر سوشل میڈیا کمپنیوں کی عالمی تنظیم نے اپنےتحفظات کا اظہار ر دیا ہے، ایشیا انٹرنیٹ کولیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کولکھے گئے اپنے احتجاجی مراسلے میں کہا کہ ایشیاء انٹرنیٹ کولیشن کو ای سیفٹی بل، ڈیٹا پروٹیکشن اور دیگر قانون سازی پر خدشات ہیں، تنظیم کو پیکا ایکٹ میں آنیوالی ترامیم اور آن لائن مواد بلاکنگ نظام پر بھی شدید تحفظات ہیں، مراسلے میں کہا گیا کہ ان قوانین سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کے حوالے سے حکومتی پالیسی کو نقصان ہوگا۔
Facebook Comments