فنانس بل 2019ء میں اخبارات و جرائد اور چھاپہ خانوں کی ڈکلیئریشن Authenticated Declarationsپانچ ہزار روپے فی ڈکلیئریشن ڈیوٹی نافذ کی گئی ہے جو ڈکلیئریشن لینے والا ادا کریگا۔ جب تک یہ ڈیوٹی ادا نہیں ہو گی ڈکلیئریشن کی تصدیق Authenticate نہیں ہوا کریگی۔ کسی بھی ائرلائن کے جاری کردہ فضائی ٹکٹوں پر نئی شرح سے ڈیوٹی وصول ہوا کریگی۔ اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹ پر 25روپے اور بین الاقوامی پروازوں کے ہر ٹکٹ پر اڑھائی سو روپے ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ کسی امپائر یا ثالث Arbitratorکے تحریری ایوارڈ پر پراپرٹی کی ویلیو کا 3فیصد ڈیوٹی کی ادائیگی لازمی ہو گی۔ کسی کمپنی کے آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن Articals of associationپر ان شرحوں سے ڈیوٹی وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کمپنی کا شیئر کیپٹل نہیں ہو گا یا برائے نام شیئر کیپٹل 25سو روپے تک ہو گا اس پر 50روپے ڈیوٹی وصول ہو گی۔
اخبارات و جرائد کے ڈیکلیئریشن پر ڈیوٹی
Facebook Comments