ڈاکٹر عامر لیاقت حسین گزشتہ دنوں دنیا فانی سے رخصت ہوگئے ہیں اور ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے شوہروں سے ناراض ہوکر گھر چھوڑنے والی بیگمات کے لیے بھی پیغام جاری کردیا۔اپنے ایک انٹرویو میں دانیہ شاہ نے بتایا کہ “میں نے ان کو معاف کردیا، میاں بیوی کی کوئی ناراضگی نہیں ہوتی، کچھ پل ہوتے ہیں، جو بھی تھا، برا وقت گزرجاتا ہے، اب معاملہ صلح کی طرف جارہا تھا اور یہ صورتحال ہوگئی، ہمیں پتہ نہیں تھا “۔اپنے خاوندوں سے دور اور ناراض بیگمات کے لیے دانیہ شاہ نے کہا کہ ” صلح کرلیں، اپنے خاوند کو اتنا پیار دیں کہ وہ نہ ہی کسی کی طرف دیکھے، نہ جائے، بس آپ کی عزت کرے، قدر کرے ، اتنا دور نہ رہیں کہ آپ کو چھوڑ کر ہی چلا جائے اس دنیا سے” ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments