اداکارہ سائرہ یوسف نے دوبارہ شادی کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔سائرہ پاکستان کی ان چند اداکاراوں میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات چیت کرنا پسند نہیں کرتیں اور مداح ان کی یہ خاصیت کافی پسند کرتے ہیں۔اب حال ہی میں ایک ویب شو میں اداکارہ سے دوبارہ شادی کرنے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر سائرہ نے جواب دیا ‘ہاں میں سوچتی ہوں کیونکہ شادی خوبصورت ہوتی ہے اور میرا خیال یہ ہے کہ انسان اکیلے زندگی کیوں گزارے؟ مجھے اس میں کوئی منطق سمجھ نہیں آتی’۔انہوں نے کہا ‘میں اس وقت ایک ماں ہوں، ظاہر ہے وہ بھی بڑی ہوجائے گی اور اس کی اپنی زندگی ہوگی اور میں دیکھنا چاہوں گی کہ وہ اپنے مطابق جیے لیکن میرا یہی خیال ہے کہ آپ کو زندگی گزارنے کے لیے ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے، اس سے آپ کی زندگی آسان ہوجاتی ہے’۔واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی تھی لیکن فروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نوریح ہے۔
![dusri shadi keliye sochti hun | Syra Yousaf](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/10/syra-484x320.jpg)
دوسری شادی کیلے سوچتی ہوں،سائرہ یوسف۔۔
Facebook Comments