adakar ko semitic surgery mehengi pargyi

دوسری شادی کیلئے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔۔

معروف اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان نے دوسری شادی کے لیے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔فیروز خان سے متعلق سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک اسکرین شاٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز ’خدا اور محبت‘ اور ’خانی‘ کے اداکار نے نئی ایپلیکیشن، تھریڈز پر اپنے ایک مداح کو شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا ہے۔فیروز خان کا اس وائرل اسکرین شاٹ میں مداح کو بتانا ہے کہ وہ آج کل شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں ہیں۔اس حوالے سے ’جنگ‘ ویب کی جانب سے اداکار سے بذریعہ فون رابطہ کیا گیا تو فیروز خان نے اس وائرل اسکرین شاٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقیت میں دوسری شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں ہیں۔فیروز خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک دو نہیں بلکہ اس سے زائد شادیوں کے حق میں ہیں۔اداکار فیروز خان کا خوشگوار موڈ میں بات کرتے ہوئے نمائندہ سے کہنا تھا کہ ’آپ بھی میرے لیے لڑکی کی تلاش کر سکتی ہیں، آپ کی نظر میں کوئی لڑکی ہو تو مجھے بتائیے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں