shoaib akhtar ne ptv join karlia

دوسری شادی کبھی نہیں کرونگا، شعیب اختر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ بولر شعیب اختر نے حالیہ انٹرویو میں پہلی بار اپنی نجی زندگی کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ، بچوں اور دوسری شادی کے حوالے سے کُھل کر بات کی۔حال ہی میں شعیب اختر نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے علاوہ شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس سے قبل اپنی شادی کے حوالے سے میڈیا پر بات کیوں نہیں کی۔میزبان کے شادی اور بچوں سے متعلق سوال پر بتایا کہ ان کی شادی ان کے والدین کی مرضی سے اور اچانک ہوئی تھی۔اہلیہ کے میڈیا میں آنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر شعیب اختر نے دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے اہلیہ پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن وہ پردے کے حق میں ہیں تاہم ان کی اہلیہ خود میڈیا پر نہیں آنا چاہتیں۔دوسری شادی سے متعلق سوال پر شعیب اختر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اسلام میں چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے لیکن مرد کو ایک ہی شادی کرنی چاہیئے کیونکہ لڑکی اپنا گھر چھوڑ کر آتی ہے اس لئے مرد کا کردار ایسا ہونا چاہیئے کہ وہ اس کی حفاظت کرے تاکہ وہ اپنی بیوی کے لئے آئیڈیل اور متاثر کن شخصیت بن جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے انہیں پاک دامن، خوبصورت اور اچھی بیوی دی ہے، اس لئے وہ دوسری شادی نہیں کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں