معروف میزبان و ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے تمام میڈیا ہاؤسز سے ایک اہم مطالبہ کیا ہے۔بشریٰ اقبال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک نجی ٹی وی شو کے دوران پیش آنے والی ناخوشگوار صورتحال پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ’ان اداکاراؤں اور خواتین اینکرز کے ساتھ کیسا سلوک ہوگا جنہوں نے دوسری خواتین کی زندگیاں برباد کیں؟اُنہوں نے کسی بھی مخصوصی میڈیا ہاؤس کا نام لیے بغیر مطالبہ کیا کہ’دوسروں کے گھروں کو تباہ کرنے والی تمام خواتین پر بھی پابندی لگائیں‘۔۔بشریٰ اقبال نے مزید لکھا کہ’برابری کا سلوک سب کے لیے ہونا چاہیئے‘۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشہور اینکر پرسن رابعہ انعم ایک مارننگ شو میں اداکارہ فضا علی اور اداکار محسن عباس حیدر کے ہمراہ بطور مہمان شریک ہیں۔لیکن پھر اچانک وہ یہ کہتے ہوئے لائیو شوکو چھوڑ کر چلی جاتی ہیں کہ گھریلو تشدد کے خلاف ایک واضح مؤقف اختیار کیا ہوا ہے، مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے محسن عباس حیدر کے ساتھ بطور مہمان شو میں مدعو کیا گیا، جن پر ان کی سابقہ بیوی فاطمہ سہیل نے 2019ء میں گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا، اور اسی وجہ سے میں مزید اس شو کا حصّہ نہیں بننا چاہتی۔
دوسری خواتین کی زندگیاں تباہ کرنے والی اینکرز پر پابندی کا مطالبہ۔۔
Facebook Comments