پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ سیدہ طوبی انوار نے اپنے شوہر رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر عامر لیاقت سے خلع لے لیا ہے۔۔ جس کے بعد عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے نام کے ساتھ عامر لیاقت کے نام کے بجائے ان کے والد کا نام لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔پپو کے مطابق اس سے قبل عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشری عامر نے بھی خلع لینے کے بعد سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس پر اپنا نام بشری عامر سے بدل کر بشری اقبال رکھ لیا تھا۔۔ اب سیدہ طوبیٰ نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کے نام بجائے دوبارہ والد کا نام لگالیا جس کے بعد ان کے دونوں اکاؤنٹس کی پروفائل پر ان کا نام اب ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ کی جگہ ’’سیدہ طوبی انور‘‘ لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جہاں سیدہ طوبیٰ نے اپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا وہیں انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے نام کے ہیش ٹیگ میں بھی تبدیلی کی ہے۔اگر سیدہ طوبیٰ کی پرانی پوسٹ دیکھی جائیں تو ان میں طوبیٰ اپنے نام کے ساتھ ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتی تھیں لیکن گزشتہ روز اپنے نئے ڈرامے کا اعلان کرتے ہوئے طوبیٰ نے اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے جو ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے اس میں ’’سیدہ طوبیٰ انور‘‘ لکھا ہوا ہے۔اگر بات کی جائے سیدہ طوبیٰ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تو اس پر بھی انہوں نے اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کے نام کے بجائے والد کا نام لگالیا ہے۔صرف یہی نہیں اگر سیدہ طوبیٰ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو ان کے اکاؤنٹ پر عامر لیاقت کے ساتھ ان کی ایک بھی تصویر موجود نہیں ہے جب کہ عامر لیاقت کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان دونوں کی تصاویر موجود ہیں۔ ۔دوسری جانب سیدہ طوبیٰ اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو بھی نہیں کیا ہوا۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ عامر لیاقت حسین اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی ہوگئی جس کے بعد عامر لیاقت نے ان خبروں کی تردید کردی تھی لیکن سیدہ طوبیٰ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ عامر لیاقت نے تو ان خبروں کی تردید کردی تھی لیکن سیدہ طوبیٰ نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی تو 2018 میں اس وقت سامنے آئی جب الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر نہ کرنے پر درخواست دائر ہوئی۔اس موقع پر عامر لیاقت حسین نے الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنی بیوی کے حوالے سے کچھ نہیں چھپایا، ابھی صرف ان سے نکاح ہوا ہے۔عامر لیاقت حسین نے 2018 میں سیدہ طوبی سے نکاح کر لیا تھا تاہم انہوں نے اس کا باضابطہ اعلان 18 نومبر 2018 میں ٹویٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے کیا ۔

https://www.dawnnews.tv/news/1172081/ ’طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے‘، طلاق کی افواہوں پر عامر لیاقت کا ردعمل
انٹرٹینمنٹ ڈیسک 06 نومبر 2021Facebook Count
سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر سے طلاق کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اب بھی میری بیوی ہے۔
چند روز قبل ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹاکر والد کا نام دوبارہ لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
مذکورہ افواہوں کے بعد عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر طوبیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں: عامر لیاقت نے دوسری اہلیہ طوبیٰ سے طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا
ویڈیو میں سیدہ طوبیٰ، عامر لیاقت کے ساتھ موجود ہیں اور اپنی کھوئی ہوئی بلی ڈھونڈنے پر رو روکر عامر لیاقت کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔
عامر لیاقت نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنی اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ’یہ اب بھی میری بیوی ہے‘۔
عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کا نام ہٹاکر دوبارہ اپنے والد کا نام لگانے کی وضاحت دی۔