lahore mein professionalism ki kami hai

دوسراشوہر تلاش نہیں کیا، خود ہی مل گیا، بشری انصاری۔۔

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ انہوں نے دوسرے شوہر کو تلاش نہیں کیا تھا، وہ انہیں خود ہی مل گئے اور انہیں ایک نیک سیرت شخص کے ساتھ زندگی گزارنے میں مزہ آ رہا ہے۔بشریٰ انصاری نے حال ہی میں احسن خان سے یوٹیوب پر بات چیت کی، جس کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جب احسن خان نے اداکارہ سے نئی زندگی سے متعلق دریافت کیا، ان سے نئے شخص کے ساتھ زندگی گزارنے کے تجربے کا پوچھا تو بشریٰ انصاری نے اعتراف کیا کہ ان کی زندگی مزے میں گزر رہی ہے۔انہوں نے شوہر کو ونڈرفل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ رات کو ڈانس پارٹیاں کرتے ہیں بلکہ وہ انتہائی نیک سیرت شخص ہیں۔شوہر پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کہا کہ اگر وہ ان سے شادی نہ کرتیں تو وہ پانچ، چھ افراد کو ضرور آزماتیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیکن ان کے پاس کسی کو آزمانے اور کسی کو تلاش کرنے کا وقت بھی نہیں تھا اور یہ کہ تلاش کرنے سے کوئی اچھا شخص نہیں ملتا۔بشریٰ انصاری نے ہنستے ہوئے کہا کہ تلاش کرنے سے صرف منحوس افراد ہی ملتے ہیں، اس لیے انہوں نے شوہر کو تلاش نہیں کیا تھا بلکہ وہ انہیں خود ہی مل گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اچھے شوہر کی شکل میں ایک طرح سے انہیں ان کی کسی نیک کا اجر ملا ہے اور ان کے شوہر اچھی شخصیت کے مالک ہیں، ان کے ساتھ انہیں زندگی گزارنے میں مزہ آ رہا ہے۔خیال رہے کہ بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سے شادی کی افواہیں گزشتہ تین، چار سال سے تھیں لیکن پہلی بار مئی 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی دوسری شادی کب ہوئی۔وہ متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کی شادی کو چند سال ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی دوسری شادی کی تاریخ اور سال نہیں بتایا۔ان کے دوسرے شوہر اقبال حسین بھی ڈراما نگار ہیں اور وہ ان سے کم عمر ہیں جب کہ ان کی بھی دوسری شادی ہے۔اس سے قبل بشریٰ انصاری کی اقبال انصاری سے شادی ہوئی تھی جو 4 دہائیاں بعد طلاق پر ختم ہوئی جب کہ ان کے دوسرے شوہر اقبال حسین کی بھی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں