ghaza ke mazloomo ke liye atif aslam ka atya

والد کے جنازے کی کوریج،عاطف اسلم نے یوٹیوبرزکو بھگادیا۔۔

معروف گلوکار عاطف اسلم نے یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور کانٹینٹ کریئٹرز کو اپنے والد کے جنازے کی کوریج سے منع کردیا۔صحافی امجد بخاری کے مطابق معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد کے انتقال پر حسبِ معمول بڑی تعداد میں یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز ان کے گھر پہنچ گئے تاکہ ماضی کی طرح حساس موقع کو ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بیچا جا سکے۔ تاہم عاطف اسلم نے بروقت اور مؤثر اقدام کرتے ہوئے تمام غیر متعلقہ کانٹینٹ کری ایٹرز کو کھری کھری سنائیں اور اپنے گارڈز کو سخت ہدایت دی کہ انہیں گھر سے دور کیا جائے۔صحافی کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کے گارڈز نے متعدد افراد کو باضابطہ دھکے دے کر باہر نکالا، جس کے بعد خوف زدہ کانٹینٹ کری ایٹرز ایک دوسرے کے انٹرویو کرتے ہوئے واپس چلے گئے۔امجد بخاری کے مطابق، یہ عاطف اسلم کا بروقت اور درست فیصلہ تھا، کیونکہ سوشل میڈیا جس تیزی سے معاشرتی اخلاقیات کو نقصان پہنچا رہا ہے، ایسے اقدامات نہ کیے گئے تو سوسائٹی مزید بگاڑ کا شکار ہو سکتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں