دنیا نیوز کی انتظامیہ نے اپنے تمام اسٹاف کی دو روز کی تنخواہ کاٹنے کا اعلان کیا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔ دنیا نیوز کی انتظامیہ کے اس فیصلے کا اطلاق دنیا نیوز، دنیا اخبار اور لاہورسٹی چینل کے تمام ملازمین پر ہوگا۔۔ پپو کے مطابق دنیا نیوز کی انتظامیہ تمام ورکرز کی دو روز کی تنخواہیں کاٹ کر دیامربھاشا ڈیم کے فنڈز میں دے گی۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ دنیا نیوز انتظامیہ کے اس اقدام سے ملازمین میں کافی اشتعال پایاجاتا ہے کیوں کہ وہاں پہلے ہی لیٹ آنے یا پھر ایمرجنسی چھٹی کی صورت میں تنخواہ کاٹ لی جاتی ہے۔۔ اور پھر دوسری طرف گزشتہ کئی برسوں سے کسی بھی ورکر کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔۔یہی وجہ ہے کہ ورکرز کی بڑی تعداد دیگر اداروں کا رخ کررہی ہے۔۔ حال ہی میں دنیا نیوز لاہور کی ایک اور وکٹ گری ہے جب انتہائی سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر شہینلا صاحبہ نے استعفا دے دیا اور جی این این جوائن کرلیا۔۔
دنیا نیوز کے تمام ورکرزکی 2 روزکی تنخواہ کاٹنے کا حکم
Facebook Comments