دنیا ٹی وی نے اپنے اینکرز کی تنخواہ میں پچیس سے 35 فیصد کمی کردی، جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا یعنی اگلے ماہ انہیں اکتوبر کی سیلری کٹ کر ملے گی۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اگلا مرحلہ عام ورکرز کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کرنا ہے، جس پر اگلے ماہ سے عملدرآمد کیا جانے کا امکان ہے۔۔ حکومت کی جانب سے میڈیا انڈسٹری کو ملنے والے اشتہارات کی ادائیگیوں میں تعطل کے بعد بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور مختلف اداروں نے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنے کے علاوہ تنخواہوں میں بھی کمی کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ دنیا ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے اینکرز کی تنخواہوں میں کمی سے دیگر چینلز میں کام کرنے والے اینکرز کو اپنی فکر لاحق ہوگئی ہے۔
Facebook Comments