دنیانیوزنیٹ ورک نے اپنے ملازمین کو یہ تاثر دینا شروع کردیا ہے کہ وہ شدید خسارے میں جارہا ہے۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور ہیڈآفس سمیت بیوروز میں چائے بند کردی گئی ہے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ کراچی بیورو میں پانی کا ٹینکر جو آتا تھا وہ بھی بند کردیاگیا ہے اب دفتر کی ہائی روف انیس لیٹر والی بوتلیں لے کر قریبی واٹربورڈ کے فلٹر پلانٹ جاتے ہیں انہیں بھر کر واپس لاتے ہیں اور پانی کے پائپ کے ذریعے دفتر کا زیرزمین ٹینک بھرتے ہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ دنیاانتظامیہ کی اس حرکت کا دفتر کے ملازمین بھی مذاق اڑاتے ہیں کیوں کہ جتنی بار ہائی روف کا چکر لگتا ہے اتنے فیول کے خرچے پر پانی کا ٹینکر آجاتا ہے،جسے اخراجات کم کرنے کے نام پر بند کردیاگیا۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ کامران خان کی ٹیم اس وقت شدید شش و پنج میں مبتلا اور اپنے مستقبل کے بارے میں فکرمند ہیں کیوں کہ ان کی کیپٹن کا زیادہ وقت دبئی میں گزرتا ہے جہاں مبینہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے کوئی الگ “سیٹ اپ ” لگالیا ہے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ دفتر میں اتنی سختی کردی گئی ہے کہ تین بار دفتر لیٹ آنے پر بغیر کسی نوٹس کے ملازم کو برطرفی کا پروانہ تھمادیاجاتا ہے۔