دنیانیوز میں اس وقت اچانک سب دنگ رہ گئے جب اجمل جامی اچانک آفس پہنچے اور اپنا پرانا شو کرنے کے لئے میزبانی کی کرسی سنبھال لی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اجمل جامی نے دنیانیوز چھوڑ کر پی این این جوائن کرلیا تھا، جس کی اگلے ماہ “ایک نیوز” کے نام سے ری لانچنگ ہونی تھی لیکن اس سے پہلے کہ وہ ری لانچنگ ٹیم کے ارکان میں شامل ہوتے ،وہ واپس دنیانیوز آگئے۔۔ حالانکہ دو ہفتے قبل وہ اپنے تمام واجبات کا چیک لے کر اور اچھے طریقے سے سب کو خداحافظ کہہ کر ادارہ چھوڑ گئے تھے۔۔اجمل جامی کے دنیانیوز چھوڑنے کے بعد ان کی جگہ ایک اور سینئر اینکر سلمان حسن کو دی گئی تھی، جو پروگرام نقطہ نظر کی میزبانی کررہے تھے۔ لیکن پیر کے روز اچانک اجمل جامی کی واپسی ہوئی اور انہوں نے اپنے پرانے پروگرام نقطہ نظر کی میزبانی ایک بار پھر سے سنبھال لی۔ دنیا نیوز کی انتظامیہ نے سلمان حسن کو پروگرامنگ سے فی الحال ہٹا کر دوبارہ نیوز اینکرنگ کا کہہ دیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سلمان حسن عنقریب دنیانیوز سے کسی نئے پروگرام کی پلاننگ کررہے ہیں تب تک وہ دنیانیوزکی اسکرین پر نیوز پڑھتے دکھائی دیں گے۔۔