دنیا نیوز کے اینکر عمیر بشیر نے استعفا دے کر سما ٹی وی جوائن کرلیا۔ عمیر بشیر دنیا نیوز کے پرائم ٹائم کے اینکر تھے اور گزشتہ کئی سال سے دنیانیوز کے بلیٹن پڑھ رہے تھے، پپو کے مطابق عمیر بشیر کے دنیانیوز سے جانے سے چینل انتظامیہ کو دھچکا لگا ہے،عمیر بشیر اس سے قبل نیونیوز میں تھے اور وہاں بھی پرائم ٹائم بلیٹن کے نیوز اینکر تھے جب کہ اس کے ساتھ وہ اسپورٹس خاص طور سے کرکٹ کے حوالے سے کافی مہارت رکھتے ہیں اور انہیں اسپورٹس کے پروگراموں کا کافی تجربہ بھی ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ عمیر بشیر لاہور چھوڑ کر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایک یا دو روز میں سما ٹی وی کی اسکرین پر نظر آئیں گے۔ پپو نے خیال ظاہر کیا ہے کہ سما ٹی وی انتظامیہ نے فیصل کریم کا متبادل عمیر بشیر کو چنا ہے، فیصل کریم بھی پرائم ٹائم کے نیوز اینکر کے علاوہ اسپورٹس کے حوالے سے کافی مہارت رکھتے تھے۔
دنیانیوزکودھچکا، نیوزاینکر نے استعفا دیدیا۔۔
Facebook Comments