duniya tv ke mulazimeen chai pani ke mohtaj

دنیا نیوز کو ایک اور جھٹکا، سینئر صحافی مستعفی۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا نیوزکے اسلام آباد میں بیوروچیف خاور گھمن کے بعد اب سینئر صحافی ، تجزیہ کار اور کالم نویس حبیب اکرم نے بھی دنیا نیوز سے استعفا دے دیا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہےکہ حبیب اکرم کے قریبی حلقے یہ دعوی کررہے ہیں کہ انہوں نے دنیا نیوز سے ریزائن کردیا ہے لیکن ابھی تک حبیب اکرم اس بارے میں خاموش ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے ٹوئیٹ بھی نہیں کیا۔۔ اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ایک نیا چینل جوائن کرنے والے ہیں اور ممکنہ طور پر اس چینل میں ڈائریکٹر نیوز کا عہدہ لیں گے۔۔ یہ چینل بہت جلد ہائرنگ بھی شروع کرے گا۔۔ سما کا ایک سابق رپورٹر بھی یہ چینل جوائن کرچکا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ دنیا نیوز میں پے اسکیل انتہائی کم ہے، نیوز روم بھی ٹرینیز سے چلوایا جا رہا ہے۔ کوئی کنٹرولر ہے نہ ڈائریکٹر نیوز ۔ ایم ڈی ایک اکاؤنٹ افسر سے نیوز روم کنٹرول کروا رہا ہے۔ ہر کوئی ادھر ادھر جاب ڈھونڈ رہا ہے جس کو ملتی ہے نکل جاتا ہے مگر انتظامیہ جانے والے کی جگہ بھی کوئی ہائرنگ نہیں کرتی اس طرح موجود اسٹاف پر ہی مزید بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ چھوٹی موٹی غلطی پر بھی جرمانے لگ جاتے ہیں اور پہلے سے کم سیلری بھی کٹوتی کی نذر ہو جاتی ہے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں