duniya news ki duniyaa daari

دنیانیوزکی دنیاداری، دکھاوا اور کم ظرفی کاا ظہار۔۔

دنیانیوز کی دنیاداری، دکھاوا اور کم ظرفی کااظہار اس وقت دیکھنے میں آیا جب دنیا نیوز کے ریٹائرڈ بیورو کریٹ ایم ڈی نے دکھاوے کی حد کر دی۔ اپنے ادارے کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کی علالت پر انتہائی کم ظرفی کا اظہار کر دیا۔ ادارے میں تعینات اپنے رشتہ دار سی او او کو ایک اینکر کے ہمراہ کچھ رقم دے کر اسپتال بھیج دیا جہاں سی او او نے اس نازک وقت میں بھی بیمار ایگزیکٹو پروڈیوسر کے بیٹے کو نہ بخشا اور رقم کے لفافے کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور اینکر کے ذریعے سوشل میڈیا پر پھیلا دیں۔ تصویر میں صاف نظر آ رہا ہے کہ زیر علاج ایگزیکٹو پروڈیوسر کا بیٹا کس قدر شرمندہ ہے۔سوشل میڈیا پر لوگ دنیا نیوز کے ایم ڈی کی اس حرکت پر خوب تنقید کر رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جس اسپتال میں یہ ایگزیکٹو پروڈیوسر آئی سی یو میں ہیں وہ اسپتال بھی دنیا نیوز کے مالک کا اپنا ہی ہے ۔ اس اسپتال عملے کی کارستانیوں کے خلاف اکثر متاثرین اسپتال کے باہر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں