duniya tv ke mulazimeen chai pani ke mohtaj

دنیانیوز انتظامیہ نے گھٹنےٹیک دیئے، رپورٹر پر پابندی لگادی۔۔

دنیا نیوز کی انتظامیہ نے سیاست دانوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، اپنے ایک رپورٹر پر پنجاب اسمبلی جانے پر پابندی لگاتے ہوئے اسے چھٹیوں پر جانے کا کہہ دیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے انتخابات میں صحافی گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار اخلاق احمد باجوہ نے  اپنے حریف پروگریسیو فرینڈز اینڈ پائینر گروپ کے شاہد چودھری کو شکست دے کر صدارت کا عہدہ حاصل کرلیا تھا۔۔ لیکن اسپیکر پنجاب اسمبلی کو یہ جیت پسند نہیں آئی۔۔ پپو کے مطابق دنیا نیوزکے مالک کو فون کرکے کہاگیا کہ اخلاق باجوہ کو پنجاب اسمبلی نہ بھیجیں۔۔ اخلاق باجوہ کا تعلق دنیا نیوز گروپ سے تھا ان  کی بیٹ میں (فرائض میں) پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے شعبے تھے جنہیں وہ روزانہ کور کرتے تھے، چنانچہ دنیا نیوز کی انتظامیہ نے اپنے رپورٹر کو بلا کر ان کی بیٹ تبدیل کردی ساتھ ہی ان پر پابندی بھی لگادی کہ وہ آئندہ پنجاب اسمبلی میں داخل نہیں ہوں گے۔ پپو کا کہنا ہے کہ اب چونکہ اخلاق باجوہ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے صدر ہیں اور انہیں اپنی ایسوسی ایشن بھی چلانی ہے، اس لئے شاید وہ یہ پابندی برداشت نہ کرسکیں۔ پریس گیلری کمیٹی اس وقت پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے سخت مخالف ہے اور آئے روز احتجاج بھی کرتی رہتی ہے۔۔ جو اسپیکر پنجاب اسمبلی کو برداشت نہیں ہورہا ۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اخلاق باجوہ شاید جمعہ کے روز دنیا نیوز کو اپنا استعفا دے دیں اور اس میں یہ ساری باتیں لکھیں کہ کس طرح سے ان پر پابندی لگائی گئی اور کس طرح سے دنیا نیوزکی انتظامیہ نے سیاست دانوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں