duniya mein achi hukumat karne ka gar jabar nahi

دنیامیں اچھی حکومت کرنے کاگر جبر نہیں،آزادی ہے،سہیل وڑائچ۔۔

سینئر صحافی،کالم نویس اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ دنیا میں اچھی حکومت کرنے کا گُر جبر نہیں، آزادی ہے، میکاولی کا دور گیا اب طاقت اور عیاری نہیں پیار اور عقلمندی سے کام چلتا ہے۔روزنامہ جنگ میں تحریر تازہ کالم میں وہ لکھتے ہیں کہ ۔۔اس ملک میں مارشل لا آئے ،سنسر کی پابندیاں لگیں، ایجنسیوں نے کیا کیا نہ کیا؟، حکومتوں نے کیا کیا جبر روا نہ رکھے، صحافیوں کو کوڑے پڑے، میرے مہربان استاد خاور نعیم ہاشمی تک کو کوڑے پڑے ، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں ہم جیسے پچھلی نشستوں والوں پر بھی آسمان سے قہر ہی برستا رہا،پھر بھی آزادی اظہار کا یہ کاررواں کسی نہ کسی طرح چلتا رہا، کوئی نہ کوئی بہادر یہ’ دیا‘ روشن ہی رکھتا رہا۔ پیکا کا عذاب آگیا ہے تو یہ بھی گزر ہی جائے گا مگر تاریخ اس قانون کو لانے والوں اور اس کی حمایت کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریگی۔ قلم، مائیک، کیمرے اور برش کا سفر دنیا میں آج تک نہ رکا ہے نہ رکے گا، اس نے آگے سے آگے ہی بڑھنا ہے۔ سماجی جین نے ترقی کرنی ہی کرنی ہے اس کو روکنے والے زمانے کی چال میں خود ہی روندیں جائیں گے۔دنیا میں اچھی حکومت کرنے کا گُر جبر نہیں، آزادی ہے، میکاولی کا دور گیا اب طاقت اور عیاری نہیں پیار اور عقلمندی سے کام چلتا ہے۔ ہم قلم کاروں، اینکروں، کیمرہ مینوں اور رنگ بکھیرنے والوں کو سخت حالات میں پتلی گلیوں سے نکلنا آتا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں