duniya ke tamam mumalik firewall istemal kar rhe hein

دنیاکے تمام ممالک فائروال استعمال کررہے ہیں، وزیرمملکت آئی ٹی۔۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ نے سائبر حملے روکنے کے لیے فائروال ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں فائروال کا استعمال کیا جاتا ہے۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کے سست ہونے کی شکایات آئی ہیں، انٹر نیٹ کبھی بھی سست نہیں ہونا چاہیے، ہم 5 جی کی نیلامی کی کوششوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل حکومت کا انحصار انٹرنیٹ کی اچھی اسپیڈ پر ہے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے گزشتہ دو ہفتوں کا ڈیٹا مانگا ہے، ڈیٹا ٹریفک دیکھ کر انٹرنیٹ اسپیڈ کا پتہ چلے گا۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی شکایات دور کردی گئی ہیں، دنیا میں تمام ممالک فائروال استعمال کر رہے ہیں، پہلے بھی ویب مینجنٹ سسٹم حکومت چلا رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک پر انٹرنیشنل سائبر سیکیورٹی اٹیکس ہورہے ہیں، سائبر سیکیورٹی حملے بڑھتے جارہے ہیں، ریاست کو ضرورت ہے کہ سائبر سیکیورٹی حملوں کو روک سکے۔وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہےکہ پوری دنیا میں حکومتیں سائبر سکیورٹی کے لیے فائر وال انسٹال کرتی ہیں، فائر وال سے پہلے ویب منیجمنٹ سسٹم تھا حکومت اب سسٹم کو اپڈیٹ کر رہی ہے۔ شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ سائبر سکیورٹی کے حملوں سے بچنےکے لیے فائروال انسٹال کی جاتی ہے، جلد آگاہ کریں گے کہ اب تک کتنے سائبر حملے ہوچکے ہیں، پہلے صرف وٹس ایپ کے سست ہونے کی شکایت آرہی تھی، انٹرنیٹ کی سست روی سے متعلق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے ڈیٹا مانگا ہے۔ فائر وال سے پہلے ویب منیجمنٹ سسٹم تھا حکومت اب سسٹم کو اپڈیٹ کر رہی ہے۔ وزیر مملکت آئی ٹی کا کہنا تھا کہ  پی ٹی اے سے بھی رپورٹ طلب کی ہے، گزشتہ دو ہفتوں میں ڈیٹا ٹریفک پر کیا فرق پڑا ہے، رپورٹ آئے گی تو دیکھیں گے،کیا ڈیٹا کا استعمال زیادہ ہوا ہے یا کوئی اور وجہ ہے یہ بھی دیکھیں گے۔خیال رہے کہ انٹرنیٹ سرور پرو وائیڈرز (آئی ایس پیز) ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد کمی آگئی ہے۔وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی اور نگرانی کو بڑھانے کے حکومتی فیصلے کا غیر ارادی نتیجہ نکلا ہے جس کے باعث گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد تک کمی آئی ہے۔آئی ایس پیز ایسوسی ایشن نے کہا کہ انٹرنیٹ سست ہونے سےآن لائن اور انٹرنیٹ پر انحصار کرنے والے کاروباری افراد کے لیے افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور اس کا اثر خاص طور پر کال سینٹرز، ای کامرس کے پیشہ ور افراد، آن لائن ورکنگ کلاس اور الیکٹرانک سے متعلقہ کاروبار کرنے والوں پر زیادہ پڑا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں