صحافت کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم عالمی پریس انسٹی ٹیوٹ نے خبردارکیا ہےکہ آمرانہ سوچ رکھنے والی حکومتوں کی جانب سے آزاد میڈیا کو دبانے کی کوششوں میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں ورلڈ پریس فریڈم ڈے منایا گیا اس حوالے سےعالمی پریس انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پریس پر ہونے والے سفاکانہ کریک ڈاؤن پوری دنیا میں کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 12 ماہ کے دوران دنیا بھر میں آزادی صحافت کی 635 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں اور کم از کم 49 صحافی ہلاک ہوئے،آزادی صحافت سے متعلق سب سے زیادہ 84 خلاف ورزیاں بھارت میں ریکارڈ کی گئیں۔
Facebook Comments