روزنامہ دنیا کراچی سے جبری برطرف کئے گئے ملازمین کی بحالی کیلئے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا گیا ۔احتجاجی کیمپ میں کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد ،سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے دستور اے ایچ خانزادہ ، سابق صدر کراچی پریس کلب طاہر حسن خان ،سابق صدر کے یو جے دستور طارق ابوالحسن ،سابق سیکرٹری کراچی پریس کلب محمد رضوان بھٹی،پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد ،سینئر صحافی سہیل سانگی، پیپ کے صدر جمیل احمد ،سینئر کیمرا مین شکیل عادل ،اطہر حسین ،ہیومن رائٹس کی سرگرم خاتون رہنما نغمہ اقتدار ۔پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر وسیع قریشی ،سینئر فوٹو جرنلسٹ اقبال سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رہنماؤں نے جبری برطرف کئے گئے ملازمین کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں انکے ساتھ ہیں اور جب تک مکمل بحالی نہیں ہوتی انکے ساتھ ہیں ۔متاثرین روزنامہ دنیا نے احتجاج میں شریک رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ۔واضح رہے کہ روزنامہ دنیا سے جبری طور پر برطرف کئے گئے ملازمین کا احتجاجی کیمپ روزانہ سہ پہر 3بجے سے شام 6بجے تک پریس کلب کے باہر لگایا جائے گا ۔
دنیااخبارسے جبری برطرف ملازمین کا احتجاجی کیمپ۔۔
Facebook Comments