dummy akhbaraat ke declaration mansookh karne ka faisla

ڈمی اخبارات کے ڈیکلیریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ۔۔

*پنجاب حکومت نے ایسے تمام اخبارات  و جرائد جو باقاعدہ پرنٹ نہیں ہو رہے اور صرف پی ڈی ایف پر چل رہے ہیں کے ڈیکلریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایسے اخبارات کو نوٹس بھجوانے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ پی ڈی ایف اخبارات سے منسلک صحافیوں کو آئندہ حکومتی مراعات پلاٹس،ایکریڈیشن کارڈ،ریلوے کارڈ، ہوائی جہاز کے سفر کی رعایت نہیں دی جائیں گی ایسے صحافیوں کو مقامی پریس کلب میں ممبر شپ بھی نہیں ملے گی،  پی ڈی ایف اخبارات میں کسی بھی شخص کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبریں بھی قانونا” جرم ہیں اور ایف آئی اے اس پر کارروائی کرے گی احتیاط کیجئے اس جرم میں شریک نہ ہوں صرف ایسے اخبار سے منسلک ہوں جو پرنٹ ہو کر آپکے شہر میں آ رہا هو۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں