dubbing workers dialogues with bol succeesful

ڈبنگ ملازمین کے بول سے مذاکرات کامیاب

بول سے جمعرات کے روز برطرف کئے جانے ڈھائی سو ملازمین نے بول انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا۔۔بول انتظامیہ اور ریجنل ڈپارٹمنٹ کے برطرف ملازمین کے درمیان معاہدہ ایس ایچ او ابراہیم حیدری نے کرایا جس میں گواہ کے طور پر فیصل عزیز خان اور بول کے وکیل امداد سومرو بھی شامل تھے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کے تحت برطرف ملازمین کو پہلی سیلری بائیس اور تئیس اکتوبر(پیر اور منگل)۔۔ دوسری سیلری پہلی اور دو نومبر۔۔تیسری سیلری سولہ اور سترہ نومبر، چوتھی سیلری پہلی اور دوسری دسمبر کو جب کہ پانچویں سیلری  پلس سیٹلمنٹ پلس پی ایف بیس دسمبر کو دیا جائے گا۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں