کراچی سے لاپتا ہونے والی نوجوان لڑکی دعا زہرہ کو لاہور پولیس نے کڑی کوششوں کے بعد ڈھونڈ نکالا جس کے بعد یہ انکشاف سامنے آیا کہ دعا اپنی مرضی سے لاہور آئی اور ظہیر نامی لڑکے سے نکاح کیا۔ اس پیشرفت پر شوبز شخصیات بھی اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں اور اسی حوالے سے اداکارہ متھیرا نے بھی نوجوان لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے۔ متھیرا نے اپنے اکاﺅنٹ پر سٹوری لگائی جس میں انھوں نے لکھا کہ ”یہ والدین کے لیے بہت بڑی بات ہے کہ اس طرح کے کچھ کیسوں کی وجہ سے اصل میں گمشدہ لڑکیوں کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا تا۔انھوں نے لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ ” پیاری لڑکیوں اگر کوئی لڑکا یا آ دمی آپ سے پیار کرتا ہے تو وہ کبھی آپ کو گھر سے بھاگنے کا مشورہ نہیں دے گا جس سے آپ کے والدین کو تکلیف پہنچے۔یہ بہت ہی برا طریقہ ہے جس میں کوئی آپ کو شادی کے لیے اس طرح سے کہے گا“۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں اداکارہ سجل علی نے کہا کہ ”مجھے اس بات پر یقین ہے کہ ہمیں بچوں کیساتھ ساتھ والدین کو بھی یہ سکھانا چاہیے کہ بچوں کے ساتھ کس طرح سے پیش آنا ہے۔والدین کو چاہیے کہ وہ ہفتے میں کم سے کم 1 گھنٹہ اپنے بچوں کے ساتھ گزاریں اور جانیں کہ بچے کیا چاہتے ہیں“۔
اداکارہ سجل علی نے ایک انتہائی اہم نقطے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا انہیں لگتا ہے کہ بچوں کے ساتھ ہمیں والدین کو بھی سکھانا چاہئیے کہ انہیں بچوں کے ساتھ کس طرح پیش آنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو ہفتے میں کلاسز لینی چاہئیں کہ بچوں سے کیسے نمٹا جائے۔ (کم سے کم ہفتے میں ایک گھنٹہ)۔اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ دعا زہرہ ابھی بھی کسی مشکل میں ہے ،میں سندھ پولیس سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ دعازہرہ کے والدین سے تعاون کرے ۔ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں سندھ پولیس سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ دعا زہرہ کے والدین کیساتھ تعاون کریں کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ دعا زہرہ ابھی بھی کسی مشکل میں ہے ۔معروف اداکارہ منشا پاشا نے دُعا زہرہ کیس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔منشا پاشا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ بات بالکل درست نہیں کہ نابالغ کی اپنی مرضی سے کسی سے شادی کر لی جائے۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ اغواء ہے، بہکانا ہے اور مکمل طور پر یہ عصمت دری ہے۔
واضح رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں اپنے گھر میں خاوند کے ساتھ بہت خوش ہوں، خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی۔ کراچی سے لا پتہ ہونے والی دعا زہرہ کے والدین نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو اغواء کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے دعا زہرہ کو لاہورسے ٹریس کرتے ہوئے گزشتہ روز ماڈل ٹاون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا جس میں دعا زہرہ نے بیان ریکارڈ کرایا تھا کہ اس کی عمر 18برس ہے اور اس نے ظہیر کے ساتھ اپنی مرضی سے شادی کی ہے ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)