dua zehra ka shohar bhi ab youtuber banega

دعا زہرہ کا شوہر بھی اب یوٹیوبر بنے گا۔۔

کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر نے اپنی شادی سے متعلق لوگوں کے سوالوں کے جواب دینے کیلئے یو ٹیوب چینل بنانے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں یو ٹیوبر زنیرہ ماہم کو دیے گئے انٹرویو میں ظہیر اور دعا نے یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کیا ہے۔یوٹیوبر کے پوچھنے پر ظہیر نے بتایا کہ یوٹیوب چینل بنانے کی وجہ لوگوں تک اپنا سچ خود پہنچانا ہے، لوگوں کو شک ہے کہ دعا کو کوئی سکھاتا ہے اور دعا کے بیانات دباؤ کے پیش نظر ہوتے ہیں لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ یوٹیوب چینل پر ہمارے وی لاگس بھی آئیں گے اور ہم لوگوں کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔دریں اثنا لاہور ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر کو14 جولائی تک حفاظتی ضمانت دے دی۔لاہورہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے کراچی سے پنجاب جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے شوہر ظہیرکی حفاظتی ضمانت کی  درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست ضمانت پر پرفیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو دعا زہرا کے شوہرظہیر کو 14 جولائی تک گرفتارکرنے سے روک دیا۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ ایف آئی آر کب کی درج ہے جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ایف آئی آر 16 اپریل کو درج ہوئی۔عدالت نے کہا ابھی تک آپ کیا کررہے ہیں۔ آپ کو کیسے پتا چلا کہ پولیس انہیں گرفتارکرنا چاہتی ہے۔وکیل نے جواب دیا کہ تفتیشی افسر کا بیان ہے کہ وہ معاملے کو ری انویسٹی گیٹ کررہے ہیں۔خدشہ ہے پولیس گرفتارکرلے گی۔ عدالت حفاظتی ضمانت منظورکرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جاسکے۔عدالت نے 14 جولائی تک ظہیر کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں