dua zehra ka interview karne wali anchor ke khilaaf qanooni karrawai ka aelaan

دعازہرہ کا انٹرویو کرنے والی اینکر کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان۔۔

کراچی سے لاہور جاکر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی دعا زہرہ کے حالیہ انٹرویو پر والد مہدی کاظمی نے سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے اور انٹرویو لینے والی خاتون اینکرکے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ جیونیوز کے مطابق ظہیر سے شادی کے بعد دعا کا پہلی بار تفصیلی انٹرویو سامنے آیا جس پر دعا کے والد مہدی کاظمی نے انٹرویو لینے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ویڈیو بیان میں مہدی کاظمی نے کہا کہ ’ مجھے اس کا اندازہ تھا کہ اس قسم کی ویڈیو سامنے آئیں گی اور ہو سکتا ہے کچھ دنوں میں مزید ویڈیوز سامنے آ جائیں، بچی ان کے قبضے میں ہے وہ جو چاہے اس سے بلوائیں‘۔انہوں نے کہا کہ ”جو خاتون انٹرویو کررہی ہیں وہ دعویٰ کررہی ہیں کہ ظہیر اور دعا سے ان کا رابطہ شروع سے تھا، میں انہیں قانونی نوٹس بھیجنے کے لیے اس وقت سپریم کورٹ میں ہوں، ابھی دیکھے گا یہ سب دوبارہ غائب ہوجائیں گے۔“دعا کے والد کا مزید کہنا تھا کہ”اس ویڈیو میں جو باتیں تھیں سب جھوٹ کا پلندا تھا، میری بیٹی ایک گینگ کے قبضے میں ہے اور ذہنی دباو¿ کا شکار ہے“۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں