ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے لاہور پریس کلب کا خیرسگالی دورہ کیا، اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب اعظم چودھری اور ریلوے بیٹ رپورٹرز سے ملاقاتیں کیں۔ ڈی ایس ریلوے لاہور حنیف گل کی لاہور پریس کلب آمد کے موقع پر ڈی پی او شیریں حنا اصغر بھی ہمراہ تھیں ،فنانس سیکرٹری لاہور پریس کلب حافظ فیض احمد اور ریلوے بیٹ رپورٹر نے استقبال کیا،ڈی ایس لاہور حنیف گل نے ، کلب لائبریری ، کیفے ٹیریا سمیت کلب کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔۔ڈی ایس لاہور سے ملاقات میں سینئر صحافی ذوالفقار علی مہتو ، چاچو شعیب عزیز ، سعید احمد سعید ، علی وقار ، علی رضا رحمانی ، رانا اشفاق ، علی فاروق ، وحید گجر اور دیگر شریک تھے۔ انہوں نے ریلوے سفر سے متعلق صحافیوں کے مسائل کے حل کروانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لئے بیٹ رپورٹر کے صحافتی کردار کوسراہتے ہیں ، ملاقات کے اختتام پر فنانس سیکرٹری لاہور پریس کلب کی جانب سے مہمانوں کو گلدستہ بھی پیش کیا۔
ڈی ایس ریلوے کا دورہ پریس کلب۔۔
Facebook Comments